امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کولمبیا کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کے بعد حکومت رضامند ہوئی
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا سے بے دخل تارکین وطن کو قبول کرنے کے فیصلے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا کے خلاف لیے جانے والے سخت اقدامات روک دئیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کولمبیا کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کام کرگئی جس کے بعد کولمبیا امریکا سے بیدخل کیے گئے تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضامندہوگیا ہے۔اس سے قبل امریکا سے تارکین وطن کی بے دخلی کے فیصلے پر کولمبیا کے صدر نے تارکین وطن کو واپس قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کو لے جانے والی پروازوں کو اس وقت تک روکیں گے جب تک تارکین وطن کو باوقار طریقے سے نہیں بھیجا جاتا۔