امریکا سے بے دخل ایشیائی تارکین کے گروپ کوسٹاریکا میں ایک ماہ رہنے کی اجازت

 سان جوز(آئی این پی ) وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا سے بے دخل کیے گئے ایشیائی تارکین وطن کا پہلا گروپ پہنچ گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ان تارکین وطن میں زیادہ تر کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔ یہ اقدام واشنگٹن سے کیے گئے ایک معاہدے کا حصہ ہے، جس کے تحت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریبا 200 غیرقانونی تارکین وطن کو عارضی طور پر پناہ دی جائے گی۔