بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ جیل آج عدالت طلب

 اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آج (منگل کو) طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان  کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل 23 جنوری کا عدالتی آرڈر پڑھ کر آئیں ، بعد ازاں عدالت نے سماعت  آج (منگل )تک ملتوی کر دی۔