شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

    اسلام آباد (آئی این پی  )ملک بھر میں شب برات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا‘ملک بھر کے تمام شہروں کی مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل وذکر کی تقریبات  کا اہتمام کیا جائے گا۔  علما کرام، خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے۔