اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبرنے انکشاف کیا ہے الیکشن 2024 کے لیے کوئی نام بانی پی ٹی آئی نے فائنل نہیں کیا، ان کے نام پر کس نے لسٹیں فائنل کیں ،تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں جنید اکبر نے کہا ہوسکتا ہے کچھ لوگ چاہتے ہوں میرے اور گنڈاپور کے درمیان اختلافات ہوں لیکن علی امین گنڈا پور اور میں ایک پیج پر ہوں یا نہیں لوگ بانی کیساتھ ہیں، لوگ میرے لیے نہیں بانی پی ٹی آئی کیلئے جلسے میں آئیں گے۔جنید اکبر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2024 کے لیے کوئی نام بانی پی ٹی آئی نے فائنل نہیں کیا، ہمیں بتایا گیا تھا ایم این ایز اور ایم پی ایز کے لیے نام بانی نے فائنل کیے لیکن میں نے جب بانی سے پوچھا تو انھوں نے جواب دیا میرے پاس کوئی لسٹ نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی کے نام پر ایم این ایزاورایم پی ایزکی کس نے لسٹیں فائنل کیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، انہوں نے کہا آج صوابی جلسہ کے پی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے مستقبل کا لائحہ عمل لوں گا