مشال یوسفزئی ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتی ہے:علیمہ خان

وہ کسی کی ہدایت پر جھوٹ بولتی ہیں‘مجھے نہیں لگتا مشال یوسفزئی بانی کی خیرخواہ ہے:میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے  مشال یوسفزئی جن کی ہدایات پر ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتی ہے وہ انکی ذمہ داری پوری کررہی ہے‘مجھے نہیں لگتا مشال یوسفزئی بانی کی خیرخواہ ہے۔مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کو علیمہ خان کا ٹارگیٹ ملا ہوا ہے۔بانی نے جیل میں کہا تھا جاکے انکو بتاؤ ایجنسیاں استعمال کرنے کے بعد کرش کردینگی۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں بانی کی میڈیکل رپورٹ کے بارے گزشتہ منگل کو اڈیالہ آکے پتہ چلا۔میں آج بھی پوچھ رہی ہوں یہ خبر کیسے لیک ہوئی کس نے کی۔میں آج بھی کہتی ہوں یہ خبر توجہ ہٹانے کیلئے لیک کی گئی۔سہیل آفریدی نے جمعرات کو دھرنے کا فیصلہ کیا تھا۔میں نے کسی کو کوئی ہدایات نہیں دی تھیں۔انہوں نے 8 فروری کے پروگرام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ہم اگر ان پر دباو نہیں ڈالیں گے یہ ہمارے ساتھ یہی کرینگے