ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا

ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے اچانک حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔  
ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران اپنی ردِعمل کی کارروائی تیار کر رہا ہے، اور یہ ردِعمل انتہائی سخت ہوگا۔  ایک ایرانی عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ اب ان حملوں کا اختتام آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔  ایرانی میڈیا کے مطابق، تہران کے صدارتی محل اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گرے ہیں۔  دوسری طرف، تہران میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اور شہر کے مختلف علاقوں سے دھواں بلند ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جس سے صورتِ حال کشیدہ ہے۔  ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران کے مضافات اور متعدد مقامات سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے نظر آ رہے ہیں، اور افراتفری کی صورتحال ہے۔  غیرملکی ذرائع کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودگی نہ کرے، اور حالیہ کشیدگی کے دوران امریکہ اور ایران کے بیچ مذاکرات جاری ہیں۔