آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف جوابی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں پاک فوج کی کارروائی میں مکمل تباہ کر دی گئی ہیں۔ پاک فوج نے گائیڈڈ میزائل کا استعمال کرتے ہوئے بھی دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور پاک فوج سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کی مکمل نگرانی کر رہی ہے۔