آپریشن ’غضب للحق‘: پاک فضائیہ کی قندھار میں افغان فوجی ہیڈکوارٹرز پر تباہ کن کارروائی

آپریشن ’غضب للحق‘: پاک فضائیہ کی قندھار میں افغان فوجی ہیڈکوارٹرز پر تباہ کن کارروائی

افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کیا اور ننگرہار کے مہمند دھارا بیس میں 2 اہداف کو نشانہ بنایا۔اعظم وارسک سیکٹر میں افغان طالبان کی شاگا پوسٹ، میرا نشاہ کے قریب پوسٹ ٹاور اور جنڈوسر پوسٹ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا جبکہ ژوب سیکٹر سے ملحقہ طاہر پوسٹ بھی تباہ کر دی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کے مطابق آپریشن ’غضب للحق‘ کے دوران 331 طالبان اہلکار ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کے 163 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ، 104 چوکیوں کو مکمل طور پر ختم کیا گیا، اور 22 چوکیوں پر پاکستان کا قبضہ حاصل کر لیا گیا۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغانستان کے 37 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، اور آپریشن اپنے اہداف کی تکمیل تک جاری رہے گا۔