لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ بائیو میٹرک انتخابات کے لیے پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
انتخابات میں مجموعی طور پر 32 ہزار 488 وکلاء کو ووٹ کاسٹ کرنے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کے لیے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم، کراچی شہداء ہال سمیت 8 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔وکلاء کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے ہائیکورٹ پہنچنا شروع ہو گئی ہے، جبکہ تمام امیدواروں نے اپنے کیمپ آفس قائم کر رکھے ہیں جہاں ووٹرز کی رہنمائی جاری ہے۔الیکشن کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جی پی او چوک میں پارکنگ بند کر دی گئی ہے اور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے اور صرف لائسنس یافتہ وکلاء کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔