اڈیالہ جیل میں آج عمران خان سے وکلاء اور اہل خانہ کی ملاقات متوقع

اڈیالہ جیل میں آج عمران خان سے وکلاء اور اہل خانہ کی ملاقات متوقع

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ان کے وکلاء اور قریبی رشتہ دار ملاقات کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے وکلاء کی فہرست ایک روز قبل جیل انتظامیہ کو فراہم کر دی تھی، جس میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر، نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھہ، علی بخاری اور ظہیر عباس کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی جیل میں ملاقات کے لیے جائیں گی۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب عمران خان متعدد مقدمات میں زیر حراست ہیں اور پارٹی قیادت و قانونی ٹیم ان سے مشاورت کے لیے جیل میں ملاقات کی خواہاں ہے۔ ملاقات میں قانونی معاملات اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق، جیل انتظامیہ کی جانب سے ملاقات کی حتمی منظوری کے بعد مقررہ وقت پر یہ ملاقات ممکن ہوگی۔