اڑیسہ: 23 سالہ خاتون کے ساتھ سنگین زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

اڑیسہ: 23 سالہ خاتون کے ساتھ سنگین زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

بھارتی ریاست اڑیسہ میں 23 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ایک ہی دن میں دو افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد 4 منزلہ عمارت سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا گیا۔ واقعے کی خبر بھارتی میڈیا نے نشر کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 22 فروری کو پیش آیا، جب خاتون اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کے ارادے سے گھر سے نکلی تھی۔ ایک ملزم نے اسے مندر کے نام پر بلایا اور سنسان مقام پر لے جا کر زیادتی کی، پھر بس اسٹینڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔بعد ازاں ایک اجنبی شخص نے خاتون کو مدد کی پیشکش کی اور اپنے کرائے کے مکان پر لے جا کر بھی اس پر زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق اس کے بعد ملزم نے خاتون کو عمارت سے نیچے پھینک دیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ اگلی صبح اس کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف اغواء، زیادتی اور قتل کے مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔