کاہنہ کے علاقے میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نے متاثرہ لڑکی کو ورغلا کر چونگی امر سدھو سے دھلوکی گاؤں منتقل کیا، جہاں اسے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر حویلی میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد لڑکی کی حالت غیر ہونے پر مرکزی ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ایس ایچ او کاہنہ کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دونوں ملزمان، فریاد اور ناصر، کو گرفتار کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔