ہوٹلزمیں مضر صحت کھانے ،شہری بیمار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) مضر صحت اور ناقص کھانے ،غیر معیاری گھی اور تیل کا استعمال ، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، مقامی عوامی وسماجی حلقوں کی طرف سے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیاہے،مہنگے داموں فروخت ہونے والے کھانوں کے پکانے کیلئے غیر معیاری گھی اور تیل استعمال کیا جاتاہے، بعض ہوٹلوں پر گردغبار میں لیپٹی ہوئی اشیا سے کھانا پکایا جاتا ہے،اکثر اشیا کی تیاری میں سستی اور ناقص اشیاء￿  کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بدولت لوگ ان ہوٹلوں سے بیماریاں خرید کر کھانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ مقامی عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔