دربار کی تعمیر ِ نوسے زائرین کیلئے گنجائش میں تین گناہ اضافہ ہوگا:ڈپٹی پرائم منسٹر
لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی پرائم منسٹر سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امورکے متعلق بریف کیا۔ڈپٹی پرائم منسٹر کومزار شریف کی توسیع کے حوالے سے ’’لینڈ ایکوزیشن‘‘،مزار کے سْپر سٹرکچراور برآمدوں کے فرنٹ پلرز ڈیزائن کی بابت تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی پرائم منسٹر نے توسیعی منصوبے کی بروقت تکمیل کی ہدایت کرتے کہا کہ دربار کی تعمیر ِ نوسے زائرین کیلئے گنجائش میں تین گناہ اضافہ ہوگا، دربارکا تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے۔ حضرت داتا گنج بخشٓ کی تعلیمات سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ واضح رہے اسحاق ڈار کے مورخہ10 اکتوبر2025ء کو دربار کے ترقیاتی منصوبے کے جائزہ کے موقع پرمزار کی دیواروں پر خطاطی، کیلی گرافی، قرآنی آیا ت، احادیث اور داتا صاحب کے اقوال کے انتخاب سے آگاہ کیا گیا تھا۔