داتا دربار توسیعی منصوبہ ، 234متاثرین کو60 کروڑ کے چیک تقسیم

لاہور (خصوصی رپورٹ )داتا دربار توسیعی منصوبے کے متاثرین میں 60 کروڑ سے زائد معاوضے کے چیک تقسیم،وزیر ہائوسنگ بلال یاسین نے 234 متاثرہ مالکان کو ٹا ئون ہال ر میں معاوضہ ادائیگی کی تقریب سے خطاب میں کہا منصوبے سے شہر کی خوبصورتی، تاریخی حیثیت اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔تقریب میں معاون خصوصی علی ڈار، راشد نصراللہ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب، ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر علی اعجاز نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد نواز شریف کا خواب لاہور کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنا ہے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد لاہور بالکل نئے شہر کی شکل اختیار کرلے گا۔