اے این ایف کی کارروائیاں ،1کروڑ 41لاکھ کی منشیات برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف8 کارروائیوں میں 5ملزمان کوگرفتار کرکے1 کروڑ 41 لاکھ سے زائد مالیت کی 43.543 کلو گرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 248 گرام ہیروئن برآمد کی گئی راولپنڈی میں کوریئر آفس کے ذریعے کویت بھیجے جانے والے پارسل سے 45 گرام ہیروئن برآمد کی گئی پشاور میں چارسدہ انٹرچینج کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیاایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 4 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیااقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو گرام چرس برآمدکرکے ملزم کوگرفتار کرلیاایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی ریلوے اسٹیشن لاہور پر ایک مشکوک پارسل سے 1.7 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی حب کے علاقے وندر میں گاڑی میں چھپائی گئی 350 گرام ویڈ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔