10ہزار لٹر چربی آلائشوں سے بناگندا آئل تلف

نکالے گئے آئل میں لازم میٹانیل ڈائی بھی شامل نہیں کی گئی تھی
لاہور ( کرائم رپورٹر )10ہزارلٹر چربی آلائشوں سے بنا گندا آئل تلف کر کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا، ملزمان چربی اور آلائشوں سے آئل تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تفصیلات کے مطابق انتہائی لازم آئل ریکارڈ، لائسنس کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی، بائیو ڈیزل یا سوپ کمپنی کو سپلائی کرنے کی دستاویزات بھی موجود نہ تھیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ چربی سے نکالے گئے آئل میں لازم میٹانیل ڈائی بھی شامل نہیں کی گئی تھی۔ آلائشوں سے تیار آئل صرف بائیو ڈیزل بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔فیٹ رینڈر آئل سے کوکنگ آئل تیار کرنا سنگین جرم ہے۔