560لٹر استعمال شدہ آئل،من ناقص مچھلی تلف

 481فرائنگ فش پوائنٹس کی چیکنگ ،ناقص آئل کے استعمال،بدبودار ماحول کی بنا پر متعدد بند:فوڈ اتھارٹی 
لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں فرائنگ فش پوائنٹس کی چیکنگ جاری ہے، 481فرائنگ فش پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران استعمال شدہ آئل میں فرائنگ پر 2پوائنٹس بند کیے گئے، 153 پوائنٹس کو 27لاکھ 77ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے اور 560لٹراستعمال شدہ آئل سمیت ایک من ناقص مچھلی تلف کی گئی، تفصیلات کے مطابق 300 سے زائد پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے، لاہور ڈویڑن میں 68، فیصل آباد ڈویڑن میں 64، ساہیوال میں 23، راولپنڈی میں 51 اور گوجرانوالہ میں 54، سرگودھا میں 66، ڈی جی خان میں 59، ملتان میں 68 اور بہاولپور میں 29 فش پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے، ناقص آئل کے استعمال،بدبودار ماحول کی بنا پرفش پوائنٹس کو بند کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا مچھلی کو نیلے ڈرموں میں کیمیکل اور مصالحہ جات ڈال کر سٹور کرنے پر کارروائی کی گئی۔ بند کیے گئے پوائنٹس پر استعمال شدہ گندے تیل میں فش فرائی کر کے فروخت کی جا رہی تھی۔ استعمال شدہ آئل کو دوبارہ خوراک کی تیاری میں استعمال کرنا سنگین جرم ہے۔