فرانسیسی طیارہ بردار جہاز کے قریب آنے والے ڈرون کو مار گرایا گیا

    پیرس(یواین پی )فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایاہے کہ بحیرہ بالٹک میں فرانس کے طیارہ بردار جہاز چارلس ڈی گال کے قریب آنے والے ایک ڈرون کو سکیورٹی اداروں نے شناخت کرنے کے بعد مار گرایا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ اور سویڈن کے وزیراعظم کل جمعہ کو اس جہاز کا دورہ کرنے والے تھے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ بحری جہاز بالٹک میں اس لیے موجود ہے کیونکہ ہمارے مفادات کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے