امریکا نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر پر اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی سے گرائے گئے امریکی طیارے کے دونوں پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف اے 18ہارنیٹ طیارہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازکے قریب سے گزر رہا تھا، میزائل کروز گیٹس برگ نے میزائل مار کر طیارہ غلطی سے مار گرایا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی سے گرائے گئے امریکی طیارے کا ایک پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔