جنوبی ساحلی شہر بندر عباس کے اوپر امریکہ کا لوکاس ڈرون مار گرایا :ایرانی فوج

ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب فضائی دفاعی یونٹس ملکی فضائی حدود کو محفوظ بنانے میں مصروف تھے،
تہران (آئی این پی)ایرانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی ساحلی شہر بندر عباس کے اوپر امریکا کا لوکاس ڈرون مار گرایا ہے۔ایران کی جانب سے امریکی ڈرون مار گرانے کا دعوی امریکا اور ایران کے درمیان پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ہی صحافیوں سے گفتگو میں حملے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حملے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور شاید کل ہی ایسا کر دیں۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ایران میں فضائی دفاعی یونٹس نے حاجی آباد کے قریب بندر عباس کی فضائی حدود میں دشمن کا لوکاس طرز کا طیارہ شناخت کرنے کے بعد تباہ کر دیا