فورسز بھارتی ڈرون مار گرایا

ابتدائی طور پر ڈرون سرویلنس لگتا ہے ،ئی بارود نہیں تھا، حساس اداروں نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں
لاہور( کرائم رپورٹر)سکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مارا گرایا۔پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھارتی ڈرون کی نقل وحرکت دیکھی گئی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں مار گرایا۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا، ابتدائی طور پر ڈرون سرویلنس لگتا ہے اور اس میں کوئی بارود نہیں تھا، حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر کے ڈیرے کے قریب کھیت میں گراریٹائرڈ پولیس آفیسر کے ملازم نے ڈرون دیکھ کرمالک کو اطلاع دی۔ ریٹائرڈ آفیسر کے ملازم نے ہی ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی ڈرون پر میڈ ان چائنہ کی مہر ثبت ہیشبہ ہے کہ ڈرون منشیات سمگلنگ یا سرویلنس کے لیے استعمال کیا گیاڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا مزید تفتیش جاری ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈرون تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں