لاہور(زیڈ این این)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور سمیت صوبے کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق میٹرک کے تحریری امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے۔میٹرک کا پہلا پرچہ عربی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کا لیا جائے گا جبکہ آخری پرچہ 16 اپریل کو پنجابی اور تاریخِ اسلام کا منعقد ہوگا۔ اس کے بعد نہم جماعت کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے۔نہم جماعت کا پہلا پیپر اکنامکس، جغرافیہ، ووڈ ورک اور بجلی کی وائرنگ کا ہوگا جبکہ آخری پرچہ 8 مئی کو اسلامیات لازمی کا لیا جائے گا۔ میٹرک کے عملی امتحانات 12 مئی سے 22 مئی تک جاری رہیں گے