امتحانات4مارچ سے شروع ہونگے، پہلا پیپرعربی اورتاریخ کالیا جائے گا
لاہور (خصوصی رپورٹ)میٹرک امتحان آئندہ سال ماہ رمضان میں لیا جائے گا،صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کی عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات4مارچ 2025سے شروع ہوں گے،میٹرک کاپہلا پیپرعربی اورتاریخ کالیا جائے گا،میٹرک کا آخری پیپر24مارچ کوپنجابی کا ہوگا۔نہم کاپہلاپیپر25مارچ کوانگریزی لازمی کالیا جائیگا،عید الفطرکی چھٹیاں29مارچ سے3اپریل تک ہوں گی،نہم کا آخری پرچہ18اپریل کوپنجابی کالیا جائے گا۔پریکٹیکل امتحانات کا آغاز 23اپریل سے ہوگا۔پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عارضی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی،صوبہ بھرکے تمام تعلیمی بورڈیونیفائیڈڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لیں گے۔