لاہور(کرائم رپورٹر)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لیے ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی گئی۔ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔پہلے روز سائیکالوجی اور آ ئوٹ لائن آف یوم اکنامکس مضامین کے امتحانات ہونگے۔انٹرمیڈیٹ پارٹ کے امتحانات 19 مئی تک جاری رہیں گے ، آخری پیپر اردو لازمی کا ہوگا۔پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔پہلے روز سوکس بزنس میتھس اور فلسفہ مضامین کے امتحانات ہونگے ،امتحانات 13 جون تک جاری رہیں گے، آخری پیپر پیسٹری اور جیوگرافی کا ہوگا۔