لاہور(کرائم رپورٹر)صوبہ بھر کے سکولوں میں سالانہ امتحان کیلئے یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ،پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کی جانب سے ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلی تا آٹھویں جماعت کے سالانہ پیپروں کا ا?غاز 10مارچ سے ہوگا، امتحانات کا سلسلہ 21مارچ تک جاری رہے گا،نتائج کا اعلان 3اپریل کو ہوگا۔امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔