پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز 20 اگست کو نہم نتائج کا اعلان کریں گے

نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج صبح 10 بجے جاری کیے جائیں گے
رواں سال تین لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی،ترجمان
لاہور (زیڈ این این) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ امتحانات کے نتائج 20 اگست 2025 کو جاری کیے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق نتائج بدھ کی صبح 10 بجے باضابطہ طور پر شائع کیے جائیں گے۔رواں سال صوبے بھر سے تین لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے نہم جماعت کے امتحانات میں شرکت کی۔ تعلیمی بورڈز نے نتائج کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے مرتب کرنے کے  لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ والدین اور طلبہ نتائج متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی حاصل کر سکیں گے۔