پاکستان کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، امیر مقام

دفاع کا حق محفوظ ہے ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا:وفاقی وزیر     
اسلام آباد ( آن لائن)  وفاقی وزیر  انجنئیر امیر مقام نے افغانستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔  اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق محفوظ رکھتا  ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کے جوانوں کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز، سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر ہاتھوں میں ہے۔