پاکستان کے وقار و اعتماد میں اضافہ ہوا ،وفاقی وزیر کا راجہ نصیر احمد خان کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب
سہنسہ (آئی این پی ) وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہدنیا میں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر مرکزی حیثیت اختیار کر رہا ہے اور پاکستان کے وقار و اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایات ہیں کہ ’’آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموںو کشمیر کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر حکومت راجہ نصیر احمد خان مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مرحوم راجہ نصیر احمد خان ایک باوقار، اصول پسند اور شائستہ سیاسی رہنما تھے جن کی جدائی آزاد کشمیر کی سیاست اور سماج کے لیے ایک بڑا خلا ہے جو آسانی سے پْر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم راجہ نصیر احمد نے سیاست میں خدمت، بردباری اور شرافت کے وہ معیار قائم کیے جو آنے والی نسلوں کے کیلئے مشعلِ راہ رہیں گے۔ آپ کا کردار ثابت کرتا ہے کہ سیاست گالم گلوچ کا نہیں بلکہ عوامی خدمت، استحکام اور باہمی احترام کا راستہ ہے۔ ’’ان کے جانے سے ہم ایک سنجیدہ، کمیٹڈ اور باوقار آواز سے محروم ہو گئے ہیں۔انجینئرامیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایات ہیں کہ ’’آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہیے۔وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔یہ معرکہ حق کی فتح تھی کہ آج دنیا میں کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ دنیا میں پاکستان کے وقار اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے