آزادکشمیر انتخابات میںبیشتر پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہونا انتخابی انتظامات پر سنگین سوالیہ نشان ہے
کراچی(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماسینیٹر شیریں رحمان نے کہا ہے کہ ووٹ کے تقدس پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جا سکتا،شفاف اور غیرجانبدار انتخابات جمہوریت کی بنیادی ضرورت ہیں۔اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے آزادکشمیر میں ا نتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا آغاز نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انتخابی عملے کی تاخیر کے باعث ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے، بیشتر پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہونا انتخابی انتظامات پر سنگین سوالیہ نشان ہے