پاکستان کا دوٹوک مؤقف ہے ‘سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں:جام کمال

افغان سرزمین استعمال کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف موثرکارروائی ناگزیر ہے:میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دوٹوک مؤقف ہے سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں‘ افغان سرزمین استعمال کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کئی برسوں سے دہشتگردی کے شواہد اور ثبوت پیش کرتا آ رہا ہے ۔افغانستان سے کسی بھی سطح پر روابط سے قبل دہشتگردی کا مسئلہ حل ہونا ضروری ہے ۔وزیر تجارت نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے ‘پاکستان مکالمے اور تجارت کے فروغ کا حامی ہے، مگر دہشتگردی کی موجودگی میں پیش رفت ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی معاملات اہم ہیں، تاہم قومی خودمختاری اور سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔