آپریشن ‘‘غضب للحق’’ کی کامیابی قوم کے جذبات کی ترجمانی :ملک محمد احمد خاں

پاک فوج نے بلاجواز جارحیت کا  جواب دے کر مہارت اور جرآت کا عملی مظاہرہ کیا
لاہور ( سپیشل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے بلاجواز جارحیت کے خلاف پاک فوج  کی مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیوں پر مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ‘‘غضب للحق’’ کی کامیابی پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے اور اس نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ پاک فوج نے بلاجواز جارحیت کا بھرپور اور فوری جواب دے کر پیشہ ورانہ مہارت اور جرآت کا عملی مظاہرہ کیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ سلام ہے ان غازیوں کو جنہوں نے اپنی بہادری اور عزم سے وطن کی سرحدوں کو ناقابلِ عبور بنا دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرحدیں آہنی دیوار کی مانند ہیں اور ہر فتنہ پاش پاش ہوگا۔ سپیکر نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور اس کے سرپرستوں کو اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جو وہ سمجھتے ہیں۔سپیکر ملک محمد احمد خاں نے مزید  کہا کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا