آپریشن غضب للحق، مریم اورنگزیب کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

 پاکستان ہمسایوں سمیت دنیا میں پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے 
لاہور(آئی این پی )پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا افغانستان کی طرف سے حملوں کا بھرپور جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔اپنے ایک بیان  میں  مریم اورنگزیب نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے صبر وتحمل کا آخری حد تک مظاہرہ کیا، ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی دور ہو گئی ہے، حملہ آور جتنی تیزی سے آئے تھے پاکستان کی بہادر افواج کے نپے تلے اور موثر جواب پر اس  سے زیادہ تیزی سے میدان سے فرار ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کی ترقی، امن اور افغان عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے تاہم پاکستان پر حملہ عالمی قانون اور حکمران افغان انتظامیہ کے اپنے معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی تھی