پنجاب اسمبلی میں آپریشن غضب للحق پر قرارداد جمع

لاہور(زیڈ این این) پنجاب اسمبلی میں آپریشن "غضب للحق" کے حوالے سے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد استحکام پاکستان پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور سید عاصم منیر کے دلیرانہ فیصلوں اور قیادت میں افواجِ پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قومی سلامتی اور دفاعِ وطن پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔متن میں مزید کہا گیا کہ پاک افواج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا