پاکستان کی افغانستان کو پھینٹی 274خوارج ہلاک‘400زخمی‘73چیک پوسٹیں تباہ
افغان رجیم نے پاک افغان سرحد کے 15 سیکٹر میں 53مقامات پر فائرنگ کی، جس کا بھرپور جواب دیا گیا، کابل، پکتیا، قندھار میں اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا پاک فضائیہ کے طیاروں نے 22 مقامات پرحملے کئے
انگور اڈہ سیکٹر میں افغان چیک پوسٹ ‘ افغان چارلی پوسٹ اور افغان بابری پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا،پکتیکا میں طالبان کی اہم فوجی تنصیبات اور کور ہیڈ کوارٹرز بھی تباہ ، ننگر ہار اور قندھار میں ایمونیشن ڈپو اڑا دیا
115 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور اے پی سیز تباہ ‘18 افغان چوکیاں پاکستان کے قبضے میں ہیں‘ دہشت گرد لاشیں چھوڑ کر بھاگ نکلے‘ کلمہ طیبہ کی وجہ سے افغان پرچم احترام سے اتارا گیا:ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس
راولپنڈی (آئی این پی )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے آپریشن غضب للحق میں ابتک 274 افغان رجیم کے اہلکار اور خوارج مارے جاچکے ہیں اور 400 زخمی ہیں، اب تک ہمارے 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، 27 زخمی اور ایک لاپتہ ہے۔راولپنڈی میں اہم پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا 21 اور 22 فروری کی شب پاک فوج نے افغانستان میں قائم فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، افغان رجیم نے اسے بنیاد بناکر خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد کے 15 سیکٹر میں 53مقامات پر فائرنگ کی، یہ جارحیت افغان رجیم کی جانب سے دہشت گرد تنظیم نے مل کر کی، حملوں سے واضح ہے افغان رجیم ماسٹر پراکسی ہے اس کے نیچے یہ دہشت گرد کام کررہے ہیں جس کا بھرپور جواب دیا گیا، کابل، پکتیا، قندھار میں اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا 53 مقامات پر حملوں کا 53 مقامات سے بھرپور جواب دیا گیا، پاک فضائیہ نے 22 مقامات پر فضائی حملے کیے، جوابی حملوں کے نتیجے میں اب تک 274 طالبان رجیم کے اہلکار اور خوارج مارے جاچکے ہیں، 400 زخمی ہیں، 115 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور اے پی سیز تباہ ہوچکی ہیں، 18 افغان چوکیاں پاکستان کے قبضے میں ہیں اور 73 پوسٹیں تباہ کرچکے ہیں، ان جگہوں پر دہشت گرد لاشیں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے حملوں کی مختلف ویڈیو بھی دکھائیں۔انہوں نے کہا افغان رجیم ماسٹر پروکسی ہے اس کے شیلٹر تلے دہشت گرد پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں، افغان رجیم تمام دہشت گردوں کی پشت پر ہے، دنیا نے دیکھا کہ کس طرح انہوں نے دہشت گردوں کی پشت پناہی کی اور پاکستان پر حملہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہمارے 12 جوان شہید اور 27 زخمی ہوئے ایک لاپتا ہے،قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے ، معرکہ بنیان المرصوص میں بھارت کی طرح آپریشن غضب للحق میں فوج نے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان افغان رجیم پر کئی بار یہ واضح کرچکا ہے کہ دہشت گرد یا پاکستان، کسی ایک کا انتخاب کرلیں، افغان رجیم نے ہی دوحا میں مذاکرات کیے، کچھ وعدے کیے کہ یہاں نمائندگی پر مبنی حکومت بنے گی ، خواتین کا احترام کیا جائے گا اسی طرح انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ افغان زمین دہشت گردوں کے خلاف استعمال نہیں ہوگی مگر اس پر عمل نہیں کیا گیا اور دہشت گردوں کی پشت پناہی جاری رہی۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعہ میں بھارت ملوث ہے، دوران پریس کانفرنس دشمن کیٹھکانوں کو نشانہ بنانیکی ویڈیوزدکھائی گئیں، افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ انداز میں صرف عسکری اہداف کونشانہ بنایا۔۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موثرجواب مسلح افواج کے مکمل چوکس ہونے کا مظہر ہے، قوم کو اپنے نڈراور جانباز جوانوں پر فخر ہے، تمام سیاسی جماعتیں بھی دہشت گردی سے متعلق کلیئرہیں، نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں نے مل کربنایا تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق پاکستان میں رتی بھر اختلاف نہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوان بہادری سے فرنٹ پر لڑ رہے ہیں، قوم خیبرپختونخوا کے پولیس اہلکاروں کو سلیوٹ کرتی ہے۔