ایکس سروس مین سوسائٹی فیلڈ مارشل، افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے: عزیز احمد اعوان

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فیلڈ مارشل، افواج پاکستان اور تمام قومی اداروں کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے اپنے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ  ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہمارے فیلڈ مارشل نے ہمیشہ وطن کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عوام کو عزت دلائی اور ملک کے ہر حصے کی حفاظت کی۔سوسائٹی نے ایئر فورس کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کے دفاع کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لازوال خدمات انجام دی ہیں ایکس سروس مین سوسائٹی نے اپنے فیلڈمارشل اور سپہ سالار کے تمام فیصلوں کی مکمل تائید کرتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے