راولپنڈی (آن لائن) سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو تاحال سزائیں نہ ملنے اور ضمانتوں پر رہائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو احتجاج میں پیس کی ہائی کمان سمیت پورے ملک سے سابق فوجیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔