ملک میں سیاسی افراتفری اور کچھ حلقوں کی بار بار دارالحکومت پر چڑھائی قابل افسوس ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ملک
اسلام آباد (آن لائن)ریٹائر فوجی افسران اور جوانوں کی تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ملک نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی افراتفری اور کچھ حلقوں کی بار بار دارالحکومت پر چڑھائی قابل افسوس ہے۔قانون کو ہاتھ میں لے کر عوام کی جان پر حملہ آور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ملک کے باہر بیٹھ کر ڈیجیٹل دہشت گردی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعہ لایا اور سزا دی جائے۔یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی افراتفری اور کچھ حلقوں کی بار بار دارالحکومت پر چڑھائی قابل افسوس ہے۔قانون کو ہاتھ میں لے کر عوام کی جان پر حملہ آور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ہمیں اپنے مسائل پرامن حل کرنے ہیں۔معاشی میدان میں بہتری کا سلسلہ شروع ہے جو جاری رہنا چاہیے۔ملک میں امن کی بہت ضرورت ہے۔ملک کے باہر بیٹھ کر ڈیجیٹل دہشت گردی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعہ لایا اور سزا دی جائے۔ان کو ہنود و یہود کی طرف سے ڈالرز مل رہے ہیں۔