فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 13 خوارج ہلاک

 خارجیوں کے زیر استعمال ٹھکانے بھی تباہ ،  قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد بر آمد ہوا
بلوچستان (خصوصی رپورٹ)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں، کارروائیاں 30 سمتبر اور یکم اکتوبر کو کی گئیں ، دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 13 خوارج ہلاک ہوگئے،  صدر مملکت، وزیراعظم، وزیرداخلہ اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ کوئٹہ میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 10 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک ہوئے جبکہ کیچ میں کارروائی کے دوران 3 خارجی کو ہلاک کیا گیا۔کیچ ا?پریشن میں خارجیوں کے زیر استعمال ٹھکانے کو بھی تباہ کیا گیا، ہلاک خارجیوں اور دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد بھی بر آمد ہوا۔