شہر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کا حادثہ، ایک شہری جاں بحق

شہر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کا حادثہ، ایک شہری جاں بحق

کراچی میں تیز رفتار گاڑیوں کے متعدد حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

 یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 19 سالہ محمد حارث جاں بحق اور 18 سالہ احمد شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ٹینکر کے ڈرائیور کا پتہ نہ چل سکا اور پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب اتحاد ٹاؤن میں مسافر مزدا نے 10 سالہ بچے حسین کو کچل دیا جس کے بعد مشتعل شہریوں نے گاڑی کو جلانے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ ڈرائیور فرار ہوگیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔اسی دوران اسکیم 33 میں ایک اور تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار شہری کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔