کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کے بے قابو ہونے سے 3 گاڑیاں تباہ، ڈرائیور زخمی

کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کے بے قابو ہونے سے 3 گاڑیاں تباہ، ڈرائیور زخمی

کراچی کے اسٹیل مل موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر جمعہ کی صبح تیز رفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا اور سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں پر چڑھ گیا۔

 حادثے کے نتیجے میں تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن اسلم بلو نے بتایا کہ حادثے کے وقت علاقے میں لوگ موجود نہیں تھے، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی شبہ ہے کہ حادثہ واٹر ٹینکر کے بریک فیل یا کسی اور تکنیکی خرابی کے سبب پیش آیا۔پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور زخمی ڈرائیور کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔