قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے اپنی مختلف بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کیا ہے، جو 25 فروری سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔

 اس فیصلے کے تحت اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 11 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر 33 بیسز پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10.80 فیصد، اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر ایک بیسز پوائنٹس کم ہو کر 12.14 فیصد کر دی گئی ہے۔اسی طرح سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 11 فیصد، پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس پر 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 13.58 فیصد، اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 13.58 فیصد ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ، سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹس اور سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹس کی منافع کی شرح بھی 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بالترتیب 9.74 فیصد ہو گئی ہے۔یہ اقدامات مالی استحکام کے حوالے سے کیے گئے ہیں، اور عوامی بچت اسکیموں پر اثرات مرتب ہوں گے۔