حکومت کا غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

حکومت کا غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

 پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول میں مسلسل بہتری دیکھی جا رہی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ سیکیورورٹی انویسٹمنٹ فرینڈلی کمپلیکس (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری ہے۔

 حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی کمپنیوں کی منافع کی ترسیلات 752 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 86 فیصد اضافہ ہے۔ توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مستحکم معاشی رفتار، سرمایہ کاری کے سازگار ماحول، اور ایس آئی ایف سی کی حکومتی پالیسیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کاروباری آسانیوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید بڑھایا ہے، جبکہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے جو کہ ملک کے معاشی استحکام کی علامت ہے۔