جی پی فنڈ کی شرحِ منافع میں کمی، سرکاری ملازمین کی آمدنی متاثر ہونے کا خدشہ

جی پی فنڈ کی شرحِ منافع میں کمی، سرکاری ملازمین کی آمدنی متاثر ہونے کا خدشہ

وفاقی وزارت خزانہ نے مالی سال 2024-25 کے لیے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.46 فیصد مقرر کی ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہے۔

 2022-23 میں یہ شرح 14.22 فیصد جبکہ 2023-24 میں 13.97 فیصد تھی، تاہم نئی شرح کے تحت ملازمین کو کم منافع ملے گا۔شرح میں کمی کے باعث سرکاری ملازمین کی سالانہ آمدنی متاثر ہوگی اور ریٹائرمنٹ یا ملازمت کے دوران ضرورت پڑنے پر جی پی فنڈ سے ملنے والی رقم توقعات سے کم ہوگی۔سرکاری ملازمین نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی پی فنڈ ان کے لیے مالی سہارا ہوتا ہے، اور شرح منافع میں کمی سے ان کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے تاکہ ان کے مالی حقوق محفوظ رہ سکیں۔