ون لائن ون سٹریٹ منصوبہ ڈیڈ لائن کے باوجود نامکمل

لاہور (کرائم رپورٹر)ون لائن ون سٹریٹ پراجیکٹ ڈیڈ لائن کے باوجود بھی مکمل نہ ہوسکا، شہر کی ڈیڑھ لاکھ گلیوں میں ابھی بھی ایک سے زیادہ لائنوں سے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے،واسا انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث سب ڈویژن افسران نے بھی رپورٹ جمع کرانا بند کر دی، واسا کا ون لائن ون سٹریٹ پراجیکٹ عملی طور پر بند ہوگیا۔واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت گلیوں میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم ڈال رہے ہیں، ایک گلی میں ایک سے زائد واٹر سپلائی لائنوں کو بند کر دیا جائے گا۔