رجسٹرڈ دکانوں کو ایک ہفتے میں ایف بی آر نظام سے منسلک کی ڈیڈ لائن

تمام کاروباروں کو براہِ راست ایف بی آر کے مرکزی نظام سے جوڑا جائے گا
ٹیکس نظام سے منسلک ہونا انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 33 کے تحت بنیادی شرط ہے

اسلام آباد(آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رجسٹرڈ دکانوں اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ کاروباروں کو ایک ہفتے کے اندر ٹیکس نظام سے منسلک ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے  جاری نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز   سے منسلک تمام کاروباروں کو براہِ راست ایف بی آر کے مرکزی نظام سے جوڑا جائے گا، ٹیکس نظام سے منسلک ہونا انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 33 کے تحت بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گیسٹ ہائوسز، میرج ہالز، کلبز، کوریئر اور کارگو سروسز کو لازمی طور پر ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ہوگا، اسی طرح بیوٹی پارلرز، سلمنگ سینٹرز، مساج سینٹرز، ہیئر ٹرانسپلانٹ سینٹرز، پرائیویٹ کلینکس، ڈینٹل کلینکس اور پلاسٹک سرجنز کو بھی کاروبار ٹیکس نظام سے منسلک کرنا ہوگا