لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 ہزار سے زائد عارضی اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔اساتذہ کی بھرتی کے لیے درخواستیں 10 اکتوبر سے وصول کی جائیں گی۔تمام درخواستیں آن لائن وصول ہونگی۔درخواستیں 20 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ،بی اے بی ایس سی کی تنخواہ 38 ہزار جبکہ ایم اے ایم ایس سی کی تنخواہ 45 ہزار مقرر کی گئی ہے ،30 اکتوبر تک میرٹ لسٹ درخواستوں پر اعتراضات اور شکایات کا ازالہ ہوگا۔یکم دسمبر سے کامیاب امیدواروں کی سکولوں میں جوائننگ ہوگی۔