منشیات فروش 1020 گرام ہیروئن سمیت گرفتار

قصور(خصوصی رپورٹ)پولیس تھانہ صدر چونیاں نے منشیات فروش کو 1020 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا۔  پولیس  نے خفیہ اطلاع پر نورپور نہر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نورپور جٹاں کے رہائشی منشیات فروش مقبول احمدکو گرفتار کرکے اْس کے قبضہ سے 1020 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔