اکبری منڈی : 23 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے شہری کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی
لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری منڈی کے علاقے میں ہونے والی 23 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے شہری کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم نے اسلحہ کے زور پر فیاض نامی شہری سے 23 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے، رقم چھیننے کی اطلاع پر ایس پی سٹی ڈویڑن نے نوٹس لیاایس پی سٹی ڈویڑن قاضی علی رضا نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم رضا نے کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاملزم سے رقم برآمد کر کے شہری کے سپرد کی گئی، شہری نے اکبری گیٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہاڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے فوری رسپانس اور ملزم کی گرفتاری پر ایس پی سٹی ڈویڑن قاضی علی رضا اور ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم رضا کو انعام دینے کا اعلان کیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔